20 برسوں تک ٹکٹ خریدنے والے نے بالآخر لاٹری جیت لی

ولیم لیلی روزِنڈیل فوڈ مارٹ سے گزشتہ 20 برسوں سے لاٹری ٹکٹ خرید رہے تھے


ویب ڈیسک July 01, 2024

امریکا میں 20 برسوں سے ایک ہی دکان سے لاٹری کا ٹکٹ لینے والے شخص نے بالآخر 10 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی۔

میساچوسیٹس سے تعلق رکھنے والے ولیم لیلی نے بتایا کہ وہ روزِنڈیل فوڈ مارٹ سے گزشتہ 20 برسوں سے لاٹری ٹکٹ خرید رہے تھے۔

بالآخر انہیں ان کی ثابت قدمی کا صبر ملا، انہوں نے 20 ڈالر مالیت کا 50 لاکھ ڈالر 100 ایکس کیش ورڈ ٹکٹ خریدا اور اس کو کھرچنے پر 10 لاکھ ڈالر کا انعام پایا۔

ولیم لیلی نے انعامی رقم یک مشت وصول کی جبکہ ان کے من پسند اسٹور کو انعامی ٹکٹ کی فروخت پر 10 ہزار ڈالر کا بونس بھی ملا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں