ایپل کا اپنی ڈیوائسز کی زندگی بڑھانے کے لیے اہم اقدام

ویب ڈیسک  جمعـء 5 جولائی 2024

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل جلد ہی اپنے آئی فونز اور دیگر ڈیوائسز کی زندگی حتیٰ الامکان بڑھانے کے لیے ان کی بیٹریوں اور اسکرین کو تبدیل کرنے کے عمل کو آسان کرنے جا رہی ہے۔

کمپنی مستقبل میں ڈسپلے اور بیٹریوں کو آئی فون میں لگاتے وقت مزید معلومات پیش کرے گی۔ یہ اقدام ڈیوائسز کی زندگی بڑھانے کے لیے کی جانے والی متعدد اپ ڈیٹس کا حصہ ہے۔

ایپل کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق کمپنی اپنے ’سیلف-سروس ریپیئر ڈائگنوسٹکس‘ فیچر کو مزید بڑھائے گی تاکہ صارفین اپنی ڈیوائس میں پیش آنے والے مسائل کا خود جائزہ لے سکیں۔

فیچر کا دائرہ کار وسیع کرنے کے ساتھ ایک مقالہ ’لونجویٹی، بائے ڈیزائن‘ بھی شائع کیا جارہا ہے جس میں بتایا جائے گا کہ یہ کوشش کس طرح ڈیوائسز کی زندگی بڑھائے گی۔

دستاویز کے مطابق یہ چیز صارفین کو بہترین تجربہ دینے کے لیے کارگر رہی ہے اس لیے کمپنی ایسی اشیاء ڈیزائن کرتی ہے جو دیرپا ہوں۔ یہ مقصد ڈیزائن کے عمل کے آغاز سے شروع ہوتا ہے اور مستقبل کے استعمال کی پیش گوئیاں شامل کر لیتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔