یورپ میں چوری کی وارداتیں، امارات کی اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

ویب ڈیسک  ہفتہ 29 جون 2024
یو اے ای نے وارننگ برطانیہ، فرانس اوردیگرممالک کے لیے جاری کی:فوٹو:فائل

یو اے ای نے وارننگ برطانیہ، فرانس اوردیگرممالک کے لیے جاری کی:فوٹو:فائل

 دبئی: متحدہ عرب امارات نے سیاحوں سے لوٹ مار کے واقعات کے بعد اپنے شہریوں کے لیے سفری وارننگ جاری کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق اماراتی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو اسپین ، جارجیا، اٹلی ، برطانیہ ، فرانس اور آسٹریا کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ان ممالک میں سیاحوں سے لوٹ مار اور چوری کے واقعات پیش آئے ہیں۔

اماراتی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپ میں سیاحت کے دوران شہری مکمل طور پر چوکس رہیں ۔خواتین قیمتی زیور پہننے سے گریز کریں۔ سرکاری کاغذات خصوصا پاسپورٹ محفوظ جگہ پر رکھیں اور قابل اعتبار سائٹس سےہوٹل اور گاڑی کی بکنگ کروائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔