پختونخوا کے جنوبی اضلاع کےلیے علیحدہ سیکرٹریٹ کے قیام کا فیصلہ

کوہاٹ، بنوں اورڈی آئی خان ڈویژنزمیں شامل اضلاع سمیت متعلقہ 4 ضم اضلاع بھی متعلقہ سیکرٹریٹ ڈیل کرے گا، اعلامیہ


ویب ڈیسک June 29, 2024
(فوٹو: فائل)

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے جنوبی اضلاع کے لیے علیحدہ سیکرٹریٹ کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔


اعلامیے کے مطابق کوہاٹ، بنوں اورڈی آئی خان ڈویژنزمیں شامل اضلاع سمیت متعلقہ 4 ضم اضلاع بھی متعلقہ سیکرٹریٹ ڈیل کرے گا۔ اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ عابدمجید اے سی ایس جنوبی مقرر کردیے گئے ہیں۔


اے سی ایس ساؤتھ کو جنوبی اضلاع سیکرٹریٹ کے قیام کی سفارشات تیاری کاٹاسک دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مالی اورانتظامی امورکے جائزے اورمتعلقہ اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے سفارشات تیارکی جائیں گی جب کہ اے سی ایس ساؤتھ وزیراعلیٰ کوجوابدہ ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں