پشاور گیسٹ ہاؤس میں گیس لیکیج دھماکا خواتین و بچوں سمیت کئی افراد جھلس گئے

2 افراد کی حالت تشویش ناک، چھت گرنے سے مزید زخمیوں کی بھی اطلاعات، اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی


ویب ڈیسک June 29, 2024
(فوٹو: ایکسپریس نیوز)

یونیورسٹی ٹاؤن میں شیلٹن گیسٹ ہاؤس میں گیس لیکیج دھماکے کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت متعدد افراد جھلس گئے۔


ترجمان خیبر ٹیچنگ اسپتال کے مطابق دھماکے کے 11 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے، جن میں سے 2 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ گیس لیکیج دھماکے میں مرد، خواتین اور بچے جھلسے ہیں۔ گیسٹ ہاؤس میں آگ لگنے اور چھت گرنے سے مزید زخمیوں کی بھی اطلاعات ہیں، جس پر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے تمام عملے کو الرٹ کردیا گیا ہے۔


اسپتال منتقل کیے گئے زخمیوں میں 5 خواتین اور 6 مرد شامل ہیں۔ دوسری جانب زخمیوں کو نکالنے اور آگ بجھانے کے لیے ریسکیو 1122 کی کارروائی جاری ہے۔


دریں اثنا گیس لیکیج دھماکے کے 2 شدید زخمیوں کو برن اینڈ ٹراما اسپتال حیات آباد منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال ترجمان کے مطابق ایک خاتون اور مرد 80 فیصد جھلسے ہیں جس کی و جہ سے دونوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |