کترینہ کیف کے حمل کی خبروں پر بالآخر وکی کوشل بول پڑے

اداکارہ کی پی آر ٹیم نے بھی بھارتی میڈیا کو خبردار کیا


ویب ڈیسک June 29, 2024
فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکار وکی کوشل نے اپنی اہلیہ و اداکارہ کترینہ کیف کے حمل کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وکی کوشل اپنی نئی آنے والے فلم 'بیڈ نیوز' کی تشہیر میں مصروف ہیں، اس فلم میں اُن کے ہمراہ اداکارہ ترپتی دمری اور ایمی ورک جلوہ گر ہوں گے۔

گزشتہ روز ممبئی میں وکی کوشل کی رومانوی کامیڈی فلم 'بیڈ نیوز' کے ٹریلر لاؤنچ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں اداکار سے ان کی حقیقی زندگی میں 'گُڈ نیوز' کے بارے میں سوال پوچھا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صحافی نے وکی کوشل سے پوچھا کہ آپ اور کترینہ کیف 'گُڈ نیوز' (پہلے بچے کی خوشخبری) کب سُنا رہے ہیں؟

مزید پڑھیں: کترینہ کیف کے حمل کی خبروں پر پی آر ٹیم کا بیان آگیا

اس سوال کا مزاحیہ جواب دیتے ہوئے وکی کوشل نے کہا کہ ابھی ہم جو 'بیڈ نیوز' لا رہے ہیں آپ اس سے ہی لطف اندوز ہوئیں، جب گُڈ نیوز ہوگی تو میں شرمائے بغیر سب کو بتاؤں گا۔

اس سے قبل کترینہ کیف کی پی آر ٹیم نے اداکارہ کے حمل کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تمام میڈیا ہاؤسز سے اپیل ہے کہ وہ غیر مصدقہ رپورٹنگ کو فوری طور پر بند کر دیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل حالیہ ویڈیوز اور تصاویر میں کترینہ کیف کو ڈھیلے لباس میں ملبوس دیکھا گیا تھا جس کے بعد بھارتی میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ اداکارہ حاملہ ہیں اور اُنہوں نے اس خبر کو خفیہ رکھا ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں