نئی نویلی دلہن سوناکشی سنہا کے حمل کی خبریں سرگرم

نوبیہاتا جوڑے نے بھارتی میڈیا کے سوالوں کے جواب دینے سے گریز کیا


ویب ڈیسک June 29, 2024
سوناکشی سنہا نے 23 جون کو اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی کی : فوٹو : فائل

حال ہی میں اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے حمل کی افواہوں نے زور پکڑ لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز نوبیہاتا جوڑے سوناکشی سنہا اور اُن کے شوہر ظہیر اقبال کو ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ سوناکشی اور ظہیر سفید رنگ کی مرسڈیز میں اسپتال سے باہر نکلے لیکن اس موقع پر دونوں نے میڈیا سے گفتگو کرنے اور اُن کے کیمرے کے سامنے پوز دینے سے گریز کیا۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی وائرل ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ سوناکشی اپنے پہلے بچے کے حمل سے ہیں۔

مزید پڑھیں: مجھے ویڈیو نہیں جذبات چاہیے تھے، سوناکشی کا شادی کی ویڈیو پر ردعمل

صارفین نے ویڈیو پر بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی مثال بھی دی جنہوں نے رنبیر کپور سے شادی کے فوراً بعد ہی اپنے حمل کا اعلان کردیا تھا۔

اداکارہ کے مداحوں نے کہا کہ اگر سوناکشی حاملہ ہیں تو یہ بہت ہی اچھی اور خوشی کی خبر ہے جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ اسپتال جانے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ حاملہ ہیں، وہ کسی دوسرے طبی مسئلے کی وجہ سے بھی اسپتال جاسکتی ہیں۔




واضح رہے کہ سوناکشی سنہا نے 23 جون کو اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی کی، اس جوڑے کی شادی کی تقریب اداکارہ کے اپارٹمنٹ میں منعقد ہوئی تھی جس میں جوڑے کے اہلخانہ سمیت چند قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

شادی کی تقریب کے بعد، اُسی رات جوڑے نے ممبئی کے مقامی ریستوران میں عشائیہ (ولیمے کی تقریب) دیا تھا، جس میں بالی ووڈ ستاروں سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں