پشاور؛ ریلوے پٹڑی کے قریب لگی آگ بے قابو، درجنوں دکانیں خاکستر

ویب ڈیسک  ہفتہ 29 جون 2024
آگ پر قابو پانے کے لیے مزید گاڑیاں بھی طلب کرلی گئی ہیں (فوٹو: ایکسپریس نیوز)

آگ پر قابو پانے کے لیے مزید گاڑیاں بھی طلب کرلی گئی ہیں (فوٹو: ایکسپریس نیوز)

 پشاور: گلبرگ نوتھیہ ریلوے پٹڑی کے قریب دکانوں میں لگی آگ بے قابو ہو گئی، جس کی زد میں آکر درجنوں دکانیں اور کیبن خاکستر ہو گئے۔

آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید فائر وہیکلز بھی طلب کی گئی ہیں، جب کہ پہلے سے موجود امدادی ٹیمیں آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔ریسکیو 1122 کے مطابق 12 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، جب کہ قابو پانے کے لیے نوشہرہ اور ضلع خیبر سے بھی فائر وہیکل منگوائی گئی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مجموعی طور پر 30 دکانیں اور 40 کیبن جل کر خاکستر ہو گئے ہیں، جن میں زیادہ تر کباڑ کی دکانیں اور کیبن ہیں۔

آگ بجھانے کی کارروائی میں 70 سے زیادہ فائر فائٹرز حصہ لے رہے ہیں۔ شدید آگ اور دھویں کے باعث ریسکیو کے 4 اہل کاروں کی حالت غیر ہو گئی۔ ابھی تک 40 فی صد آگ پر قابو پایا جا سکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔