- حکومت کا بجلی چوری روکنے اوروصولیوں کیلیے عملے کو انعامات دینے کا فیصلہ
- برطانوی انتخابات؛ 14 سال سے حکمراں جماعت کیلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی
- تربت میں گھر پر حملہ اور دھماکے میں خاتون اور بچی سمیت 3 افراد جاں بحق
- جہانگیر ترین کا عوامی بجٹ پیش کرنے پر شہباز شریف کو خراج تحسین
- بارشوں سے متعلق ہنگامی صورتحال کے پیش نظر نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر فعال
- دکی کے لاک اپ سے تین قیدیوں کے فرار کا مقدمہ درج، 3 اہلکار گرفتار
- گورنر سندھ کی ہدایت پر مستحقین میں امدادی چیکس، لیپ ٹاپ اور موٹر سائیکلیں تقسیم
- حزب اللہ کے اسرائیلی فوج پر ڈرون حملے میں 18 اہلکار زخمی؛ ہلاکتوں کا خدشہ
- وزیراعلیٰ سندھ کی بجلی کمپنیوں کو یکم تا 12 محرم لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
- دیوقامت مگر مچھ کا سڑک پر مٹر گشت، ٹریفک روک دی
- پریشان حال شخص نے وزیراعلیٰ پنجاب کی گاڑی روک لی
- ہم نے غزہ میں حماس کا گلا گھونٹ دیا؛ اسرائیلی وزیر دفاع
- کراچی میں کئی روز سے بند سمندری ہوائیں بحال، حبس میں کمی
- کے پی پر ضم اضلاع کے ملازمین کا 40 ارب روپے کا اضافہ بوجھ پڑرہا ہے، مشیر خزانہ کے پی
- اراکین اسمبلی کو 500 ارب کا ترقیاتی فنڈ دینے کا دعویٰ غلط ہے، وزیراطلاعات
- بجٹ میں ٹیکسز اور بجلی کی قیمت میں اضافے کیخلاف تاجروں کا احتجاج، بل جلا دیے
- کورنگی میں تاجر کے قتل کی ویڈیو منظرعام پر، قتل ڈکیتی مزاحمت پر نہیں دشمنی پر ہوا
- قلبی صحت مستقبل میں ڈیمینشیا کے لیے بڑا خطرہ قرار
- سورج کی روشنی اکٹھی کرنے والا نیا سسٹم تیار
- بھارت؛ جنونی ہندوؤں کے ہجوم نے مسلم نوجوان کو بیدردی سے قتل کردیا
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اخلاقیات کمیٹی بنانے کا اعلان
![(فائل: فوٹو)](https://c.express.pk/2024/06/2659165-malikahmedkhan-1719647745-120-640x480.jpg)
(فائل: فوٹو)
لاہور: اسمبلی میں نازیبا الفاظ اور گالیوں کا استعمال کرنے والے وزرا کو سزا کےلیے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کمیٹی آف ایتھکس بنانے کا اعلان کیا ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر اس گندی روایت کو جو پچھلی حکومت نے ڈالی تھی، ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میں آج ایک نئی کمیٹی، کمیٹی آف ایتھکس بنانے کا اعلان کررہا ہوں۔
یہ کمیٹی اس بات کا تعین کرے گی کہ کس نے کس کو ماں بہن کی گالیاں دی ہیں۔ اور اس کمیٹی کی رپورٹ پر جو سزا بنتی ہے وہ دی جائے گی۔ آپ چوک میں کھڑے ہوکر مجمع سازی نہیں کررہے، بلکہ یہ ہاؤس ہے جو آئین کے تحت چلتا ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ مجھے بہت افسوس ہے کہ نفرت پر مبنی ماحول قائم ہوگیا ہے۔ یہ سیاست اب سیاسی مخالفت نہیں رہ گئی بلکہ ذاتی زندگیوں پر حملہ کیا جارہا ہے۔
جب حکومتی ارکان کی جانب سے غیر اخلاقی نعرے لگے تھے تب اپوزیشن اور حکومتی ارکان کو بٹھا کر ایک ضابطہ اخلاق طے کیا گیا تھا، جس میں طے کیا گیا کہ دونوں جانب سے کوئی غیر اخلاقی نعرہ نہیں لگایا جائے گا۔ لیکن اس کے باوجود کل بے ہودہ نعرے بازی کی گئی۔
اخلاقی کمیٹی میں پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی ہونی چاہیے۔ میں نے حتی الوسع کوشش کی کہ ہاؤس آرڈر میں رہے، جب ایسا نہیں ہوا تو میں نے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک احمد خان نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اسمبلی شتر بے مہار نہیں ہے، اسپیکر کا حق ہے کہ ہاؤس کا آرڈر برقرار رکھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔