کراچی میں سمندر میں نہانے پر ایک ماہ کےلیے مکمل پابندی

کمشنرکراچی نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، 27 جولائی تک دفعہ 144 نافذ رہے گی


Staff Reporter June 29, 2024
کمشنرکراچی نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، 27 جولائی تک دفعہ 144 نافذ رہے گی

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے سمندری لہروں میں بڑھتی ہوئی طغیانی کے پیش نظر سمندر میں نہانے پر ایک ماہ کے لیے مکمل پابندی عائد کردی, اس کا اطلاق کراچی کی حدود میں ہر جگہ ہوگا۔

کمشنر نے دفعہ 144 کے تحت پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ یہ پابندی 27 جولائی تک نافذ رہے گی ۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کراچی میں ساحل سمندر کے قریب بڑی اور خطرناک لہریں بن رہی ہیں جس کے نتیجے میں سمندر میں نہانے والوں کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق علاقہ ایس ایچ او کو پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اختیار ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں