پنجاب اسمبلی میں 11 کھرب 94 ارب سے زائد کے مطالبات زرپرمشتمل ضمنی بجٹ منظور

سپلیمنٹری بجٹ 24-2023کے37 مطالبات زر سمیت 11 کھرب 94 ارب 79 کروڑ 75 لاکھ 2 ہزار کے مطالبات زر کی منظوری دے دی گئی


عائشہ صغیر June 29, 2024
ضمنی بجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا—فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی میں 11 کھرب 94 ارب 79 کروڑ 75 لاکھ 2 ہزار مطالبات زر پر مشتمل ضمنی بجٹ 24-2023 کثرت رائے سے منطور کرلیا گیا۔

صوبائی وزیرخانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں پیش کردہ سپلیمنٹری بجٹ 24-2023کے 37 مطالبات زر سمیت مختلف مد میں 11 کھرب 94 ارب 79 کروڑ 75 لاکھ 2 ہزار کے مطالبات زر کی منظور دے دی گئی۔

ایوان نے صوبائی ایکسائز کی مد میں 2کروڑ 74 لاکھ 15ہزار روپے، ایریگیشن کی مد میں 4 ارب 46 کروڑ 28لاکھ 11لاکھ 28 ہزار روپے، کنوکٹ سیٹلمنٹ کی مد میں 10 ارب 39 کروڑ 14 لاکھ 8 ہزار روپے کے مطالبات زر منظور کر لیا۔

صوبائی اسمبلی میں پولیس کے لیے 31 ارب 72 کڑوڑ 20 لاکھ 79 ہزار روپے، ہیلتھ سروسز کی مد میں 20 ارب 32 کروڑ 47 لاکھ 9 ہزار روپے، پبلک ہیلتھ کی مد میں 36 ارب 64 کروڑ 29 لاکھ 6 ہزار روپے کے مطالبات زر کی منظوری دی گئی۔

پنجاب اسمبلی نے محکمہ انڈسٹری کی مد میں 25 ارب 47 کروڑ 26 ہزار روپے، سول ورک کی مد میں 71 ارب 6کروڑ 66 لاکھ 6 ہزار روپے کے مطالبات زر بھی منظور کر لیا۔

ایوان نے سول ڈیفنس کی مد میں 2 ارب 92 کروڑ99 لاکھ 9 ہزار روپے، ڈیولپمنٹ کی مد میں 11 ارب 64 کروڑ 12 لاکھ 57 ہزار روپے، ایریگیشن ورکس کی مد میں 59 ارب 30 کروڑ 89 لاکھ 8 ہزار روپے، میونسپلٹییز کے قرضوں کی مد میں 39 ارب 40 کڑوڑ 35 لاکھ 31 ہزار روپے کے مطالبات زر کی منظوری دی۔

پنجاب اسمبلی میں افیون، لینڈ ریونیو، اسٹام پیپر، جنگلات، رجسٹریشن، جارجز اکاؤنٹ، ٹیکسز اینڈ ڈیوٹی، ایڈمنسٹریشن اور جسٹس، ایجوکیشن، ایگریکلچر، فشریز، ویٹرنری، کارپوریشن، کمیونیکیشن، ہاؤسنگ، اسٹیشنری اینڈ پرنٹنگ، سبسڈی، متفرق، شوگر اور فوڈ گرینز، روڈ اور پل، سرکاری عمارات، میونسیپلٹیز کے قرضوں کی مد میں 1000، 1000 روپے کے مطالبات زر منظور کر لیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں