ویرات کوہلی کا ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

76 رنز کی شاندار اننگز پر ویرات کوہلی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا


ویب ڈیسک June 30, 2024
فوٹو: آئی سی سی

بھارت کے اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے پر ویرات کوہلی کو مین آف دی میچ کا حقدار قرار دیا گیا۔

جنوبی افریقا کے خلاف بھارت کی ابتدائی تین وکٹیں 34 رنز پر گرگئی تھیں جس کے بعد ویرات کوہلی نے اکسر پٹیل کیساتھ ملکر ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 59 گیندوں پر 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

میچ کے بعد اختتامی تقریب میں 35 سالہ ویرات کوہلی نے اعلان کیا کہ یہ ان کا آخری ٹی 20 ورلڈ کپ اور مختصر فارمیٹ کا آخری میچ تھا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ اب اگلی نسل کے سنبھالنے کا وقت ہے، اب نئے کھلاڑی ٹیم کو آگے لے کر جائیں گے اور بھارتی پرچم لہراتے رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں