2024

شادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان لڑکی جاں بحق

مقتولہ کی شناخت 17 سالہ خدیجہ کے نام سے کی گئی جسے سر پر گولی لگی تھی


Staff Reporter June 30, 2024
(فوٹو: فائل)

سائٹ میٹروول گرلز کالج کے قریب شادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا میٹروول گرلز کالج کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے رات گئے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کے مطابق مقتولہ کی شناخت 17 سالہ خدیجہ کے نام سے کی گئی جسے سر پر گولی لگی تھی۔

جبکہ واقعہ شادی کی تقریب میں کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں