- بھکر؛ ٹرین اور جیپ میں تصادم، معجزانہ طور پر سب محفوظ رہے
- ومبلڈن میں دفاعی چیمپئن مارکیٹا وونڈروسووا پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ
- قلات میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا، اہلکار شہید
- گوجرانوالا: چاندی کے تاجر کو اغوا کے بعد قتل میں ملوث ساتھی تاجر گرفتار
- خانپور: اغوا ہونے والے افراد کی بازیابی کے لیے جے یو آئی کا احتجاجی مظاہرہ
- کراچی میں چند گھنٹوں کے دوران دو سربُریدہ لاشیں برآمد
- حماس کے حملے کے متاثرین کا ایران، شام، شمالی کوریا کے خلاف امریکی عدالت میں مقدمہ
- کراچی، گلستان جوہر میں پولیس اور وکلا میں تصادم، تین اہلکار اور چار وکیل زخمی
- خضدارمیں بھیڑیوں کا شکاراور کھالیں اتارنے والے ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی
- جسٹس بابرستار کے خلاف مہم میں شامل 10 اکاؤنٹس کی شناخت ہوگئی ہے، ایف آئی اے
- محکمہ تعلیم سندھ امریکی تعلیمی اداروں کے ساتھ آن لائن کوآرڈینیشن پروگرام شروع کرے گا
- سندھ کابینہ میں دس نئے معاونین خصوصی شامل، 6 ترجمان مقرر
- اسلام آباد داخلے سے روکا گیا تو پلان بی اور سی موجود ہے، حافظ نعیم الرحمٰن
- دریائے چناب اور کابل میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، شہریوں کو نقل مکانی کی ہدایت
- مالی سال 24-2023 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 45.291 ملین ٹن رہی
- تاجکستان کا پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عندیہ، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
- کراچی: سکھن میں شہری سے دو کروڑ روپے کی ڈکیتی کی کوشش ناکام
- بھارت میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی صورتحال، 11 افراد ہلاک
- زمبابوے کی ٹیم میں ایک اور پاکستانی نژاد کرکٹر شامل
- چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے لیے حکومت کا اپوزیشن سے رابطہ
ایئرپورٹ نہ لے جانے پر خاتون کا بوائے فرینڈ پر مقدمہ
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2024/06/2659448-personaloneatairportgatemissedflightbfbffbebf-1719718083-865-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں ایک خاتون نے ایئرپورٹ نہ لے جانے پر اپنے بوائے فرینڈ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے ایئرپورٹ لے جانے کے وعدے کیخلاف ورزی کرنے پر بوائے فرینڈ پر مقدمہ دائر کیا ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اس کے نتیجے میں ان کی فلائٹ مِس ہوگئی اور دیگر مالی نقصان بھی ہوا۔
نیوزی لینڈ کے ڈسپیوٹ ٹربیونل جو 18 ہزار ڈالرز کے قریب تک کے چھوٹے موٹے مقدمات کو دیکھتا ہے، نے دستاویزات جاری کیں جس میں بتایا گیا خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ سے کہا تھا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ہونے والے کنسرٹ میں جارہی ہے لہٰذا وہ اسے ایئرپورٹ پر لے جائے۔ بوائے فرینڈ نے اس کا وعدہ کیا اور مزید برآں خاتون کی عدم موجودگی کے دوران بوائے فرینڈ نے خاتون کے گھر میں ہی رہنے اور اس کے کتوں کی دیکھ بھال کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی تھی، لیکن بوائے فرینڈ تمام کام کرنے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے خاتون کا کافی نقصان ہوا
خاتون نے ٹربیونل میں شکایت درج کرائی کہ اس کے سابق بوائے فرینڈ کی طرف سے معاوضہ دیا جائے۔
خاتون نے ٹریبونل کو بتایا کہ اس کے سابق بوائے فرینڈ نے اس کے ساتھ زبانی معاہدے کی خلاف ورزی کی تاہم ٹریبیونل نے خاتون کے دعووں کو مسترد کردیا۔ ٹریبیونل کا کہنا تھا کہ اس کے بوائے فرینڈ پر اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی کوئی قانونی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔