- کوہلی کے بغیر ٹیم کی تعریف کیوں کی؟ بھارتی سابق کرکٹر سے ناراض
- زیادہ وزن لڑکیوں میں بلوغت کی عمر کو متاثر کرتا ہے، تحقیق
- کراچی؛ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی کارروائی، دو منشیات فروش گرفتار
- راہل گاندھی کی پارلیمنٹ میں تقریر، قرآن پاک کا حوالہ دیا، درود پڑھا
- کینیڈا کے آسمان پر پراسرار پیلی روشنیوں کی ویڈیو وائرل
- ہائی بلڈ پریشر سے پیدا ہونے والے سنگین بصری مسائل
- نوعمروں میں نفسیاتی امراض کی نشاندہی کرنے والا اے آئی ماڈل تیار
- سیئول میں تیز رفتار کار ہجوم پر چڑھ دوڑی، 9 افراد ہلاک
- اسرائیل نے فلسطینیوں کو جنوبی غزہ خالی کرنے کا حکم دے دیا
- نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا پاکستان سے متعلق قرارداد پر ردعمل سامنے آ گیا
- طوفان میں پھنسی بھارتی ٹیم کو پرائیویٹ جہاز سے وطن بھیجنے کی کوشش
- پارتھیو پٹیل نے بابراعظم کو خود غرض کرکٹر قرار دے دیا
- پولاک نے فائنل میں سوریا کمار کے کیچ کو درست قرار دے دیا
- پی سی بی کی این او سی پالیسی مزید سخت ہوگئی
- چیمپئینز ٹرافی میں شرکت، سرحد پار سے مثبت اشارے ملنے لگے
- ورلڈ کپ آئی سی سی کے لیے سونے کی چڑیا
- وسیم اکرم کے مذاق اڑانے کا انضمام بُرا مان گئے
- شاہد آفریدی نے بابراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں پر سوال اٹھا دیے
- بابراعظم کینیڈین لیگ میں محمد رضوان کی زیر قیادت کھیلیں گے
- سوات میں سوتیلی ماں کا 9 سالہ بچے پر بدترین تشدد، ملزمہ اور شوہر گرفتار
بچپن میں فضائی آلودگی نوجوانی میں نظام تنفس کو متاثر کرسکتی ہے، تحقیق
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2024/06/2659457-childhoodexposuretoairpollutionmayincreaseadultriskofbronchitis-1719720448-234-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
کیلیفورنیا: ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ بچپن میں فضائی آلودگی سے نمائش بالغ ہونے پر برونکائٹس کا خطرہ بڑھادیتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محققین نے اپنے مطالعے میں پایا کہ برونکائٹس کی علامات ظاہر کرنے والے نوجوانوں کو بچپن میں دھول، جنگلات میں لگنے والی آگ کا دھواں یا راکھ، صنعتی اخراج، گاڑیوں کا دھواں اور نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ جیسے فضائی آلودگیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا میں پبلک ہیلتھ سائنسز کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ایریکا گارسیا نے کہا کہ ہمارے نتائج بتاتے ہیں کہ بچپن میں فضائی آلودگی ہمارے نظام تنفس پر زیادہ خطرناک اثرات مرتب کرتی ہے جو جوانی تک ہمیں متاثر کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فضائی آلودگی کو کم کرنے سے نہ صرف بچوں میں دمہ بلکہ ان کی سانس کی صحت کے لیے بھی فوائد ہوں گے۔
واضح رہے کہ برونکائٹس اس وقت ہوتا ہے جب پھیپھڑوں میں ہوا کی بڑی نالیوں میں سوزش ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے شدید کھانسی اور بلغم پیدا ہوتا ہے۔ گھرگھراہٹ، سینے میں درد اور سانس کی قلت دیگر علامات ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔