کوہلی کی فیملی کو ویڈیو کال، دلچسپ انداز سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک  اتوار 30 جون 2024
بھارت نے دوسری بار آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا (فوٹو: کرک انفو)

بھارت نے دوسری بار آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا (فوٹو: کرک انفو)

ٹی20 ورلڈکپ فائنل جیتنے کے بعد ویرات کوہلی کی میدان پر فیملی کیساتھ دلچسپ انداز میں کی گئی گفتگو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلی۔

بارباڈوس میں بھارت نے جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے میں 7 رنز سے شکست دے کر دوسری بار آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اہم معرکے میں بھارتی ٹیم کی جیت میں ویرات کوہلی نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے 59 گیندوں پر 76 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

مزید پڑھیں: کوہلی بعد روہت بھی ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد کوہلی نے بارباڈوس کے میدان میں ہی موبائل پر اپنی فیملی سے ویڈیو کال پر گفتگو کی، بظاہر وہ اپنی اہلیہ انوشکا شرما اور بچوں کیساتھ بات چیت کررہے تھے جس پر کیمرے نے انکے دلچسپ انداز کو محفوظ کرلیا۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد ویرات کوہلی اور کپتان روہت شرما نے ٹی20 انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔