ضلع کرم میں دھماکے کے باعث 19 افراد زخمی

دھماکے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ڈی پی او کرم نثار مہمند


ویب ڈیسک June 30, 2024
فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او کرم نثار مہمند کے مطابق تمام زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ دھماکا بارودی مواد پھٹنے کی وجہ سے ہوا یا کسی اور وجہ سے اسکی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ علاقے میں تلاشی بھی لی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |