آتش بازی کو رنگین کیسے بنایا جاتا ہے؟

ویب ڈیسک  اتوار 30 جون 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آتش بازی کو اتنا رنگین کیسے بنایا جاتا ہے؟ اس مضمون میں ہم اس کے پیچھے چھپی سائنس پر بات کریں گے۔

ہر آتش بازی کے اندر دھاتوں اور نمکیات کا ایک مخصوص مجموعہ ہوتا ہے جو اس بات کا تعین کرتا ہے کہ آتش بازی کے پھٹنے پر آسمان میں کون سے رنگ نمودار ہوں گے۔

جیسے کہ آتش بازی کے مواد میں موجود اسٹرونٹیم دھات سرخ رنگوں کو پھیلاتی ہے، بیریم چمکدار سبز رنگوں کا ذمہ دار ہے اور تانبا نیلے رنگوں کا مجموعہ پیدا کرتا ہے۔

اسی طرح کلورین کچھ رنگوں کو چمکانے کا سبب بنتا ہے، پوٹاشیم نائٹریٹ اور سلفر آتش بازی کو جلانے میں مدد دیتے ہیں اور کلوریٹ اور نائٹریٹ رنگین دھماکوں کے لیے آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔

ان دھاتوں اور نمکیات میں دیگر مرکبات بھی شامل کیے جاتے ہیں تاکہ رنگوں کو وسیع پیمانے پر پھٹنے میں مدد ملے۔

اسی طرح کی سائنس زمینی مدار میں داخل ہونے والے شہابِ پتھروں کی بھی ہے۔ جب وہ مدار میں داخل ہوتے ہیں تو ان کی کیمیائی ساخت ان کے مختلف رنگوں میں چمکانے کا سبب بنتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔