تحریک انصاف آج بہاول پور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی
ڈرنگ اسٹیڈیم میں منعقدہ جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں جبکہ انتظامیہ نے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا۔
DUBAI:
تحریک انصاف آج بہاولپور میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی جس میں پارٹی چیئرمین عمران خان اور دیگر سیاسی رہنما کارکنان سے خطاب کریں گے۔
بہاولپور کے ڈرنگ اسٹیڈیم میں منعقدہ جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں جبکہ انتظامیہ نے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا۔ جلسہ گاہ کے اطراف 23 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں جبکہ شہر میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دیدیا گیا ہے۔ جلسہ گاہ کوکنٹینر اور خاردار تاریں لگا کر محفوظ بنایا گیا ہے۔ سیکیورٹی پلان کے تحت 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔ جلسے کیلیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور انتظامیہ نے سیکیورٹی پلان ترتیب دیدیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان آج جلسے میں اہم ترین اعلان کر سکتے ہیں جبکہ یہ بھی امکان ہے کہ وہ 14 اگست کو لانگ مارچ کی کال دیدیں جبکہ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو قومی اسمبلی سے استعفوں کا آپشن کھلا ہے۔