وزیراعظم کا ملکی حالات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ
ڈاکٹر طاہرالقادری کے پاکستان آنے کے بعد سیاسی طور پر پیدا ہونے والی تبدیلیوں پر بھی سیاسی جماعتوں سے مشاورت ہوگی
وزیراعظم نواز شریف ملکی صورتحال پر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔
وزیراعظم نواز شریف نے ملک کو درپیش چیلنجز خاص طور پر شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے تناظر میں کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے پاکستان آنے کے بعد سیاسی طور پر پیدا ہونے والی تبدیلیوں پر بھی سیاسی جماعتوں سے مشاورت ہوگی۔
مجوزہ اجلاس کی کسی تاریخ کا ابھی تعین نہیں ہوا لیکن امکان ہے کہ آئندہ دو سے تین روز میں اجلاس بلالیا جائے گا جس میں شرکت کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی جائے گی۔ واضح رہے کہ بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے مؤقف سامنے آیا تھا کہ شمالی وزیرستان آپریشن پر حکومت نے اعتماد میں نہیں لیا تاہم اس حوالے سے بھی حکومت سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے گی۔