حنا خان نے مداحوں کے دل جیت لیے، مگر کیسے؟

ویب ڈیسک  اتوار 30 جون 2024
انسٹا اسٹوری پر صارفین سمیت شوبز فنکار بھی اداکارہ کو داد دیتے نظر آئے (فوٹو: فائل)

انسٹا اسٹوری پر صارفین سمیت شوبز فنکار بھی اداکارہ کو داد دیتے نظر آئے (فوٹو: فائل)

موذی مرض کینسر میں مبتلا ہونے والی بھارتی اداکارہ حنا خان کے حوصلے اور یقین نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

حال ہی میں بھارتی اداکارہ حنا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر افسوسناک پوسٹ جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جو لوگ مجھ سے پیار کرتے ہیں اور مجھے ہمیشہ صحتیاب دیکھنا چاہتے ہیں، میں اُنہوں نے بتانا چاہتی ہوں کہ مجھے اسٹیج تھری بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اس موذی مرض کی تشخیص کے باوجود، میں سب کو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ میں اس بیماری پر قابو پانے کے لیے پُرعزم اور مضبوط ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ میرا علاج شروع ہوگیا ہے، میں چھاتی کے کینسر کو شکست دینے کے لیے ہر جنگ لڑوں گی اور مجھے یقین ہے کہ میں کامیاب بھی ہوجاؤں گی۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ حنا خان میں کینسر کی تشخیص

اس خبر سامنے آنے کے بعد سے ہی بھارتی مداحوں سمیت پاکستانی فینز بھی اداکارہ کی صحت کیلئے دعاگو نظر آئے تھے۔

مزید پڑھیں: کینسر کا شکار حنا خان کیلئے پاکستانی مداح دعاگو

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حنا خان نے اسٹوری اَپ ڈیٹ کی جس میں انہوں دل اور مسکراتے ہوئے اموجی کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ، یہ بھی گزر جائے گا۔

اداکارہ کے اس حوصلے کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز فنکار اداکارہ کی ہمت کی داد دیتے نظر آرہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔