کراچی میں آج شام تک سمندری ہوائیں بحال ہونیکا امکان
آج صبح 10 بجے پارہ 35 اور نمی کا تناسب 63 تک ریکارڈ ہوا، محکمہ موسمیات
شہر قائد میں آج بھی گرم و مرطوب دن متوقع ہے تاہم شام تک سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 10 بجے پارہ 35 اور نمی کا تناسب 63 تک ریکارڈ ہوا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
شہر میں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمالی ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم آج تھر پارکر، عمر کوٹ اور بدین میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔