راولپنڈی 2گھروں میں ڈکیتی 15 تولے کے زیورات اور 6لاکھ روپے لوٹ لیے گئے
اطلاع پر پولیس نے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کر دیں
تھانہ مندرہ کے علاقے سنجوٹ ڈھوک گجراں میں مسلح ڈاکو اوپر تلے دو گھروں میں لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکو شہزاد کے گھر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 4 لاکھ روپے کی نقدی اور 13 تولے زیورات لوٹ کر لے گئے۔
دوسری واردات، اشتیاق نامی شہری کے گھر ہوئی جہاں ڈاکوؤں نے اشتیاق اور اسکی اہلیہ کو رسیوں سے باندھ کر 4 لاکھ روپے نقدی جبکہ دو تولے طلائی زیورات لوٹ لیے۔
اطلاع پر پولیس نے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔