راولپنڈی؛ ماں پر تشدد کرنیوالے 2 ناخلف بیٹے گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 30 جون 2024
ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، ایس پی (فوٹو: فائل)

ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، ایس پی (فوٹو: فائل)

راولپنڈی کے علاقے نصیر آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے والدپ پر تشدد کرنے والے 2 ناخلف بیٹوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کو فوری گرفتار کرلیا، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ والدین جیسی عظیم ہستی سے نارواسلوک ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے۔

دوسری جانب والدہ کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے راشد اور کاشف مجھے مارتے پیٹتے اور پریشان کرتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔