فون پر زیادہ وقت گزارنے والی مائیں اور بچوں پر اسکے منفی اثرات

ویب ڈیسک  پير 1 جولائی 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

ٹیکساس: ایک نئی تحقیق سے پتا چتا ہے کہ وہ مائیں جو اسمارٹ فونز کا زیادہ استعمال کرتی ہیں، وہ اپنے بچوں سے کم بات چیت کرتی ہیں جس کے نتیجے میں بچوں میں بولنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محققین نے پایا کہ مائیں اپنے بچوں سے 16 فیصد کم بات چیت کرتی ہیں جب وہ اپنے فون پر معمول سے زیادہ وقت گزار رہی ہوتی ہیں۔

سرکردہ محقق اور یونیورسٹی آف ٹیکساس میں ڈاکٹریٹ کی طالبہ مریم میکیلسن کا کہنا تھا کہ نئے والدین کو ہمارا مشورہ ہے کہ وہ اپنے اور بچوں کے آپسی روابط پر پڑنے والے فون کے منفی اثرات سے آگاہ اور محتاط رہیں جو کہ بچوں کی ضروریات بروقت پوری کرنے میں بھی رکاوٹ بنتا ہے۔

مریم نے کہا کہ شیر خوار بچوں کے لیے مستقل اور ذمہ دار نگہداشت کا ہونا بہت ضروری ہے جو اس وقت زیادہ مشکل ہو جاتا ہے جب مائیں اپنے فون پر زیادہ وقت گزارتی ہیں۔

مزید برآں اس سے قبل ہونے والی تحقیقات سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ والدین کی جانب سے فون کا زیادہ استعمال بچے کی بولنے کی صلاحیت کو متاثر کرسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔