’پاکی‘ ہونے کے طعنے پر برطانوی وزیراعظم کا ردعمل سامنے آگیا

برطانوی وزیراعظم رشی سونک کو دائیں بازو کی جماعت کے رہنما نے ’پاکی‘ کہا تھا


ویب ڈیسک June 30, 2024
برطانوی وزیراعظم رشی سونک کو دائیں بازو کی جماعت کے رہنما نے ’پاکی‘ کہا تھا، فائل-فوٹو

دائیں بازو کی جماعت کے رہنما اینڈریو پارکر نے ایک باقاعدہ نفرت آمیز مہم چلاتے ہوئے بھارتی نژاد برطانوی وزیراعظم رشی سونک پر نسل پرستانہ حملہ کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دائیں بازو کی جماعت نے برطانوی وزیراعظم رشی سونک کو پاکی کہہ کر طعنہ دیا۔ یہ لفظ برطانوی اُن لوگوں کے لیے استعمال کرتے ہیں جنھیں غیر مقامی اور جنوبی ایشیا سے آنے والوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

44 سالہ رشی سونک جو برطانیہ کی اقلیتی برادری سے پہلے وزیر اعظم ہیں، نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا کہ مجھ پر نسل پرستانہ حملے تکلیف دہ ہیں اور اس سے مجھے غصہ آتا ہے۔

برطانوی وزیراعظم کے لیے نسل پرستانہ الفاظ کو ریفارم پارٹی کے رہنما، فاریج نے "خوفناک" قرار دیتے ہوئے مذمت کی اور پاکی ہونے کا طعنہ دینے والے رہنما اینڈریو پارکر کے تبصروں سے خود کو دور کرلیا۔

خیال رہے کہ دائیں بازو کی جماعت ریفارم یو کے کو سال کے آغاز سے اب تک 166 امیدواروں کو دستبردار کرنا پڑا ہے جن میں سے کئی نے نسل پرستانہ یا جارحانہ بیانات دیے تھے۔

برطانیہ میں 4 جولائی کو انتخابات ہوں گے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں