حکومت ہمیں غزہ تک بحری جہاز لے جانے کی اجازت دے مشتاق احمد

آرمی چیف سے مطالبہ ہے مصری حکومت کیساتھ رابطہ کریں، رہنما جماعت اسلامی


ویب ڈیسک June 30, 2024
آرمی چیف سے مطالبہ ہے مصری حکومت کیساتھ رابطہ کریں، رہنما جماعت اسلامی

جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت ہمیں غزہ تک بحری جہاز لے جانے کی اجازت دے۔

مشتاق احمد خان نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 ماہ سے فلسطین پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں، 16 ہزار بچے شہید کردیے گئے، دس ہزار کے قریب لوگ ابھی تک لاپتہ ہیں، فلسطین پر نیوکلئیر بم جیسی تباہی والے بم گرائے گئے، ہزاروں بچے فلسطین میں بھوک سے تڑپ رہے ہیں، امریکا اور بھارت اسرائیل کو غزہ میں برسانے کےلیے اسلحہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اسلام آباد میں سیو غزہ دھرنے میں شامل افراد پر درج ایف آئی آر فوری واپس لے، حکومت ہمیں غزہ تک بحری جہاز چلانے کی اجازت دے، آرمی چیف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ مصری حکومت کیساتھ رابطہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |