سوشل میڈیا پر پابندیاں عائشہ عمر نے علی عباس کی ہاں میں ہاں ملادی

ہمارے بچوں کو سوشل میڈیا کانٹنیٹ کی نہیں بلکہ آرٹ تخلیق کرنے کی ضرورت ہے، اداکارہ

فوٹو : فائل

پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے ساتھی اداکار علی عباس کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے سوشل میڈیا پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر علی عباس کا انٹرویو کلپ ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے بچوں کو سوشل میڈیا پر محفوظ ماحول کی ضرورت ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہمارے بچوں کو سوشل میڈیا کانٹنیٹ کی نہیں بلکہ آرٹ تخلیق کرنے کی ضرورت ہے۔



اداکارہ نے مزید لکھا کہ بچوں کو اسمارٹ فونز پر آن لائن گیمز کھیلنے کے بجائے جسمانی سرگرمیوں میں مصروف ہونا چاہئے اور میدانوں میں کھیلنا چاہئے۔


یہ بھی پڑھیں : علی عباس نے قومی مفاد کیلئے سوشل میڈیا پر پابندیوں کا مطالبہ کردیا

پاکستانی اداکار علی عباس نے نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچانے کیلئے سوشل میڈیا سائٹس پر پابندیوں کا مطالبہ کیا تھا۔

ایک تازہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ آج کل جو مواد سوشل میڈیا پر آرہا ہے وہ نامناسب ہے اور اس سے نوجوان نسل منفی سرگرمیوں میں مبتلا ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ آج کل کوئی بھی کسی کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی تبصرہ کرسکتا ہے اور اگر یہی بات منہ پر کی جائے تو سامنے سے جواب آسکتا ہے۔

علی عباس کا کہنا تھا کہ لوگ سوشل میڈیا کے پیچھے چھپ کر ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالتے ہیں اور نئے آنے والے اسی کیچڑ کو دیکھ کر متاثر ہوتے ہیں۔
Load Next Story