جاپان میں نئے نوٹ متعارف بصارت سے محروم افراد بھی پہچان لیں گے

جاپان میں 20 سال بعد نئے نوٹس کے ڈیزائن میں تبدیلی کی گئی ہے


ویب ڈیسک June 30, 2024
جاپان میں 20 سال بعد نئے نوٹس کے ڈیزائن میں تبدیلی کی گئی ہے

جاپان میں جدید ترین ہولوگرافی والے نئے نوٹ متعارف کرا دیے گئے۔ نئے نوٹ میں معمر، ناخواندہ اور بصارت سے محروم افراد کی ضرورتوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں ایک ہزار ین، 5 ہزار ین اور 10 ہزار ین کے ہولوگرافی والے نوٹ 3 جولائی سے دستیاب ہوں گے۔ جاپان میں نئے نوٹ 20 سال بعد متعارف کرائیں گے۔

نئے نوٹس ملک کی سیاسی اور تاریخی شخصیات کی تھری ڈی تصاویر سے مزین ہوں گے۔ نوٹ پر نمبرز بڑے حروف سے تحریر ہیں تاکہ معمر افراد بھی آسانی سے پڑھ سکیں۔

ان نئے نوٹس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ ان پر خصوصی نشانات ہوں گے جسے چھو کر بصارت سے محروم افراد بآسانی پہچان لیں گے کہ یہ نوٹ کون سا ہے۔

نئے نوٹ کے اجرا کا اعلان ایک باقار تقریب میں کیا گیا جس میں وزارت خزانہ اور ثقافت کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

خیال رہے کہ جاپان میں عوام کافی عرصے سے نئے ڈیزائن والے نوٹ چھاپنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں