مظاہرےفوج کوباقاعدہ طلب کیاگیانہ اضافی نفری منتقل ہوئی

اہم عمارتوںکی حفاظت کیلیے فوج کی محدودتعدادہمہ وقت ہوتی ہے،صرف چوکس کیاگیا

اہم عمارتوںکی حفاظت کیلیے فوج کی محدودتعدادہمہ وقت ہوتی ہے،صرف چوکس کیاگیا. فوٹو ظفر اسلم

گستاخانہ فلم کے خلاف جاری مظاہروںسے نمٹنے کیلیے پاک فوج کوباقاعدہ طلب کیاگیانہ ہی اس ضمن میںکوئی اضافی فوجی نفری راولپنڈی چھاؤنی سے وفاقی دارالحکومت منتقل کی گئی ہے۔


اہم ذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایاکہ اسلام آبادکے ریڈزون میںموجودایوان صدر،وزیراعظم ہاؤس، پاک سیکریٹریٹ،ڈپلومیٹک انکلیوجیسیی اہم عمارتوںکی حفاظت کیلیے پاک فوج کی محدودتعدادہمہ وقت ان علاقوں میںتعینات ہوتی ہے جس کی پہلے سے پوسٹیںموجودہیں ،اس نفری کاتعلق ٹرپل ون بریگیڈسے ہوتاہے،جومعمول کاحصہ ہے، صرف پہلے سے تعینات ان فوجیوںکوکسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلیے چوکس کیاگیاہے۔

اس حوالے سے جمعرات کووزارت داخلہ کی طرف سے متعلقہ عسکری اداروں کو رسمی درخواست کی گئی تھی جوکہ وزارت داخلہ کی ایک معمول کی کارروائی ہوتی ہے لیکن یہ الرٹ بھی صرف گزشتہ روزکے دوران اس وقت تھاجب مظاہرین ریڈزون کے قریب موجودتھے،ذرائع نے کہاکہ اس میںکوئی صداقت نہیںکہ باقاعدہ طورپرمظاہرین سے نمٹنے کیلیے پاک فوج کوطلب کیا گیا، ذرائع کا کہناتھاکہ اسے فوج کو ''کال ان''کرنا(طلب کرنا) نہیںصرف ''الرٹ'' (چوکس) کرنا کہاجاسکتا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story