روہت اور ویرات کے بعد تیسرے بھارتی کھلاڑی کا ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

آل راؤنڈر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی


ویب ڈیسک June 30, 2024

بھارتی ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر رویندر جڈیجا نے بھی ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رویندر جڈیجا نے بھی ورلڈ کپ میں فتح کے بعد ویرات کوہلی اور روہت شرما کی تقلید کرتے ہوئے مختصر ترین فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں: کوہلی کے بعد روہت بھی ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

آل راؤنڈر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کی ہے تاہم وہ ٹیسٹ اور ون ڈے میں ٹیم کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔

جڈیجا نے 74 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں بھارت کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 41 اننگز میں 515 رنز بنائے جس میں سے 17 میں وہ ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے مختصر ترین فارمیٹ میں 54 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کا ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

واضح رہے کہ بھارت نے ہفتہ کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دیکر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

میچ کے بعد اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی اور کپتان روہت شرما نے ٹی 20 کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں