سوریا کمار یادو کا اہلیہ کے ساتھ جشن کا منفرد انداز تصاویر وائرل

جوڑے کو ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کے ہمراہ بستر پر سوتے دیکھا جاسکتا ہے

فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سوریا کمار یادو کی اہلیہ کے ساتھ جشن کے منفرد انداز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اسٹار کرکٹر سوریا کمار کی اہلیہ دیویشا شیٹی نے انسٹاگرام پر بھارت کی شاندار فتح کے بعد پُرمسرت لمحات کو منانے کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں جوڑے کو ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔



ایک تصویر میں جوڑے کو سونے سے پہلے ٹرافی کو پیار سے دیکھتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ دوسری تصویر میں وہ سو رہے ہیں اور درمیان میں ٹرافی بھی رکھی ہوئی ہے۔

دیویا شیٹھی نے کیپشن میں لکھا کہ 'یہ رات کی ایک اچھی نیند ہونے والی ہے'۔








View this post on Instagram


A post shared by Devisha Suryakumar Yadav (@devishashetty_)






یاد رہے کہ بارباڈوس میں ہفتہ کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل کے دوران سوریا کمار یادیو کی جانب سے آخری اوور میں باؤنڈری پر جنوبی افریقا کے مایہ ناز بیٹسمین ڈیوڈ ملر کے ناقابل یقین اور شاندار کیچ نے بھارت کی فتح پر مہر ثبت کردی تھی۔

جنوبی افریقا کو آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے مگر ڈیوڈ ملر کے آؤٹ ہونے کے بعد پروٹیز کی جیت کی امیدیں دم توڑ گئی تھیں۔
Load Next Story