لاہور دکان میں سلنڈر کا دھماکا ایک شخص جاں بحق تین زخمی

سلنڈر دھماکا اسکیم موڑ ملتان روڈ پر فریج اے سی کی دکان میں ہوا، ریسکیو ذرائع


ویب ڈیسک June 30, 2024
سلنڈر کے دھماکے کے بعد دکان میں سامان بکھرا ہوا ہے ( فوٹو: ایکسپریس نیوز)

اسکیم موڑ ملتان روڈ پر دکان میں سلنڈر کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے ذرائع کے مطابق اسکیم موڑ ملتان روڈ پر فریج اے سی کی دکان میں سلنڈر کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑیاں فوری موقع پر پہنچ گئیں، اور ریسکیو اہلکاروں نے زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی۔

عینی شاہدین کے مطابق اس حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوئے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں