لاہور؛ دکان میں سلنڈر کا دھماکا، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی

لاہور: اسکیم موڑ ملتان روڈ  پر دکان میں سلنڈر کے دھماکے  میں ایک شخص جاں بحق اور  تین زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122  کے ذرائع کے مطابق  اسکیم موڑ  ملتان روڈ پر فریج اے سی کی  دکان  میں سلنڈر کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص  جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے  ہی ریسکیو 1122 کی گاڑیاں فوری موقع پر پہنچ گئیں، اور ریسکیو اہلکاروں نے زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی۔

عینی شاہدین کے مطابق اس حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوئے۔