بھارتی کرکٹ بورڈ کا ٹیم کے لئے بھاری انعام کا اعلان
بھارتی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا، سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر انڈین ٹیم کے لئے بھاری انعام کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے ٹیم کیلئے 125 کروڑ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، اس شاندار کامیابی پر تمام کھلاڑیوں، کوچز اور معاون عملے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کو ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر کتنے کروڑ کی انعامی رقم ملی؟
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کو آئی سی سی کی طرف سے بھی 24 لاکھ ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 68 کروڑ سے زائد) کی انعامی رقم ملے گی۔
یہ سال 2022 میں ہونے والے آخری میگا ایونٹ سے کئی گنا زیادہ ہے جس میں فاتح انگلینڈ کو 10 لاکھ ساٹھ ہزار ڈالر کی انعامی رقم دی گئی تھی۔