- چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے لیے حکومت کا اپوزیشن سے رابطہ
- افغان مالیاتی اور بینکنگ سیکٹرز پر سے عالمی پابندیاں جلد ہٹ جائیں گی، طالبان
- پلاٹوں کی خرید و فروخت پر ٹیکس استشنیٰ شہدا اور زخمی فوجی ملازمین کیلیے ہے، وزیر مملکت
- چیچہ وطنی؛ گھریلو ناچاقی پرشوہر کی فائرنگ سے بیوی زخمی، سالی جاں بحق
- ایس آئی ایف سی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس؛ معاملات تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے جامع منصوبے پیش
- جامعہ کراچی؛ بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال آخر کے نتائج کا اعلان
- سربیا میں اسرائیلی سفارت خانے پر 3 روز میں دوسرا حملہ
- تجارتی راہداری کے ذریعے پاکستان تک زمینی رابطہ استوار کرنے کے خواہاں ہیں، روسی سفیر
- سی اے اے کی کراچی ایئرپورٹ فروخت کرنے کی خبروں کی تردید
- تحریک انصاف کا 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان
- ہاتھ بندھے ہیں، اسرائیل پر براہ راست حملے نہیں کرسکتے؛ پاسداران انقلاب
- یو اے ای وفد کی کراچی ائیرپورٹ آمد، سول ایوی ایشن سیکیورٹی کا جائزہ
- وزیراعظم کی دوشنبے میں تاجک صدر سے ملاقات، سرمایہ کاری کی پیش کش
- پاکستان کے حسنین اختر نے ایشین انڈر21 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی
- پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے لائن بچھانے پر اتفاق
- ٹرمپ کو استثنیٰ دیکر سپریم کورٹ نے ایک خطرناک مثال قائم کردی؛ بائیڈن
- پاک-بیلاروس سیاسی مشاورتی اجلاس، عالمی فورمز پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
- سندھ ہائیکورٹ کا لاپتا شہریوں کی بازیابی کی درخواستوں پر مقدمات درج کرنے کا حکم
- کراچی؛ درجہ حرارت میں کمی کے باوجود گرمی اور حبس برقرار
- بھارت؛ ہندو دیوتا کے جشن میں بھگدڑ سے 23 خواتین سمیت 107 افراد ہلاک
سمندری طوفان کے باعث بھارتی ٹیم بارباڈوس میں پھنس گئی
![فوٹو: آئی سی سی](https://c.express.pk/2024/06/2659840-indianteamstuck-1719771046-964-640x480.jpg)
فوٹو: آئی سی سی
بارباڈوس: سمندری طوفان بیرل کی وجہ سے عالمی ٹی 20 چیمپئن بھارتی کرکٹ ٹیم بارباڈوس میں پھنس گئی۔
رپورٹس کے مطابق تیسرے درجے کا سمندری طوفان بیرل آج رات یا پیر کی صبح بارباڈوس سے ٹکرائے گا۔ طوفان کا لینڈ فال شدید ہونے کی توقع ہے جس کے باعث بارباڈوس کا ہوائی اڈہ بند ہو جائے گا اور پروازیں بھی منسوخ کی جا رہی ہیں۔
سمندری طوفان کی وجہ سے انڈین ٹیم کی بھارت روانگی میں تاخیر ہوسکتی ہے اور ٹیم کو مزید کچھ وقت بارباڈوس میں ہی رہنا پڑ سکتا ہے، بھارتی ٹیم فی الحال اپنے ہوٹل میں ہے۔
نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق بیرل 2024 اٹلانٹک سیزن کا پہلا سمندری طوفان ہے جو اتوار کی صبح ایک “انتہائی خطرناک” کیٹیگری 3 کے طوفان میں تبدیل ہو گیا تھا۔
حکام کے مطابق یہ طوفان آنے والے دنوں میں اپنے راستے میں بہت زیادہ تباہی لانے والا ہے، طوفان کے سبب بارباڈوس میں ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔