- لاہور؛ اسٹور مالک کا 9 سالہ بچے پر تشدد، چوری کے الزام پر منہ کالا کرکے برہنہ کردیا
- اسلام آباد پولیس کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ڈیٹونیٹر اور خودکش جیکٹ برآمد
- لنکن پریمئیر لیگ؛ شاداب خان نے ڈیبیو پر ہی ہیٹرک بناڈالی
- گلستان جوہرکے سابق ایس ایچ او، 15 اہلکاروں کیخلاف دہشتگردی، اقدام قتل کا مقدمہ درج
- 40 سال عمر کی خوراک 70 کی دہائی میں اثرانداز ہوتی ہے، تحقیق
- کیموتھراپی کے دوران ورزش کو معمول بنائیں
- غزہ کھلی جیل بن چکا ہے،20 لاکھ سے زائد افراد بغیر کھانے، دواؤں کے محصور ہیں، چین
- مُٹاپے کے علاج میں اہم ترین پیشرفت
- چیونٹیاں بھی انفیکشن کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اعضا کاٹ دیتی ہیں
- یوٹیوب کی صارفین کو اے آئی فیک ویڈیوز حذف کرنے کی یقین دہانی
- خاتون 20 سال تک دستی بم بطور ہتھوڑا استعمال کرتی رہیں
- زیتون وزن کم کرنے اور شوگر نارمل رکھنے میں ادویات سے بہتر قرار
- کندھ کوٹ، پولیس چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں کا حملہ، دو اہکار شہید، دو زخمی
- وفاقی حکومت کا گریڈ 1 سے 16 کی ہزاروں اسامیاں پر کرنیکا فیصلہ
- پنالٹی ضائع کرنے والے رونالڈو والدہ کو دیکھ کر روپڑے
- تسکین احمد ہوٹل میں سوتے رہ گئے، بھارت کیخلاف میچ سے آؤٹ
- ورلڈ کپ میں ریکارڈز کا بھی طوفان جاری رہا
- ناقص کارکردگی کے باوجود کھلاڑیوں کو لیگز کیلئے این او سی مل گیا
- ہوم سیریز، ٹی وی براڈ کاسٹ اور میڈیا رائٹس دینے کا عمل شروع
- گلستان جوہرمیں وکلا پولیس میں تصادم کا معاملہ، ایس ایچ او معطل
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھادیں
![فوٹو: فائل](https://c.express.pk/2024/06/2659868-petroleum-1719772936-939-640x480.jpg)
فوٹو: فائل
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام کو نئے مالی سال 25-2024 کے پہلے وفاقی بجٹ کی پہلی سلامی دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.56پیسے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا، وزارتِ خزانہ نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول 258.16 روپے سے بڑھ کر 265.61روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل فی لیٹر 9 روپے 56 پیسے مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 267.89 روپے سے بڑھ کر 277.49 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےلائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 9 روپے 88 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اوگرا کی سفارشات پر اضافہ وزیراعظم کی منظوری سے کیا گیا ہے اور بجٹ میں اعلان کردہ پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں اضافے کو ان قیمتوں میں شامل نہیں کیا گیا ہے اور یہ اضافہ اس کے بغیر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگیا ہے جو اگلے پندرہ روز تک لاگو رہیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔