مرتضیٰ بھٹوکا قتل پیپلزپارٹی کیخلاف سازش تھی صدرزرداری
مرتضیٰ بھٹوکے قاتل انجام سے کبھی نہیں بچ سکیں گے،انھیں ضرورسزا ملے گی،برسی پرپیغام
ISLAMABAD:
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میر مرتضی بھٹو کا قتل پیپلز پارٹی کے خلاف سازش تھی۔
مرتضی بھٹو نے جلاوطنی کی سختیاں برداشت کیں، والد کے قتل اور اپنی زندگی میں پیش آنے والے مصائب کے باوجود انھوں نے آمریت کی مخالفت ترک نہیں کی،مرتضی بھٹو کی 16 برسی پر پیغام میں صدر زرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی کو ہمیشہ یقین رہا ہے کہ مرتضی بھٹو کو 20 ستمبر1996 میں پیپلز پارٹی کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے تحت گولی ماری گئی تھی۔
وہ باہمت اور حوصلہ مند شخص تھے جنھوں نے مشکلات سے بھر پور زندگی گزاری اور انھیں آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے حوالے سے یاد رکھا جائے گا،صدر نے کہا کہ مرتضی بھٹو کے قاتل انجام سے کبھی نہیں بچ سکیں گے اور انھیں ضرور سزا ملے گی،انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ میرمرتضی اور ان کے ساتھ جاں بحق ہونے والوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔