لیجنڈز کرکٹ، پاکستان اور بھارت چیمپئنز کا 6 جولائی کو مقابلہ

اسپورٹس ڈیسک  پير 1 جولائی 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

  کراچی: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

پاکستانی آل رائونڈر شاہد آفریدی ، بھارتی اسٹار یوراج سنگھ ، ڈیل اسٹین اور کیون پیٹرسن ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ایونٹ کا افتتاحی میچ 3 جولائی کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان نارتھمپٹن اسٹیڈیم ، انگلینڈ پر ہو گا۔

ایونٹ میں 6 ٹیمیں انگلینڈ، بھارت، آسٹریلیا، پاکستان، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی سائیڈز چیمپئنز کے نام سے شریک ہوں گی۔

پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 6 جولائی کو طے ہے. فائنل 13 جولائی کو ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔