انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک تصاویر وائرل

اداکارہ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے


ویب ڈیسک July 01, 2024
انوشے اشرف نے سوشل میڈیا پر نکاح کی تصاویر شیئر کیں : فوٹو : انسٹاگرام

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف آر جے، ٹی وی میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

انوشے اشرف نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے نکاح کی چند تصاویر پوسٹ کیں، اداکارہ نے اپنی زندگی کے سب سے خاص دن پر سفید اور گولڈن رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنے اہلخانہ اور چند قریبی دوستوں کی موجودگی میں نکاح نامے پر دستخط کیے جبکہ اس موقع پر انوشے اشرف کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ بھی موجود تھا جس سے واضح ہوگیا کہ اُنہوں نے ممکنہ طور پر ورچوئل نکاح کیا ہے۔

انوشے اشرف نے اپنے دولہا میاں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کیں اور نہ ہی اُن کے حوالے سے کوئی بھی تفصیلات مداحوں سے شیئر کیں، یہاں تک کہ اداکارہ نے اپنے دولہا کا نام بھی نہیں بتایا۔

اداکارہ نے اپنے نکاح کی دلکش تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں اُن لوگوں پر طنزیہ وار کیا جو شادی نہ کرنے پر ہمیشہ اُن سے سوال کرتے تھے۔

انوشے اشرف نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ بیٹا آپ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟، لو جی اب کرلی۔

دوسری جانب نکاح کی خوشخبری سامنے آتے ہی شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے انوشے اشرف کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں