سوناکشی کی شادی کے بعد شتروگھن سنہا اسپتال میں داخل

ویب ڈیسک  پير 1 جولائی 2024
شتروگھن سنہا ممبئی کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں : فوٹو : فائل

شتروگھن سنہا ممبئی کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں : فوٹو : فائل

 ممبئی: بھارت کے سینیئر اداکار و سیاستدان شتروگھن سنہا اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی شادی کے بعد بیمار ہوکر اسپتال میں داخل ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شتروگھن سنہا ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں داخل ہیں، اس حوالے سے اداکار کے بیٹے لو سنہا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے والد وائرل بخار کا شکار ہوگئے ہیں۔

لو سنہا نے کہا کہ ہم نے والد کو اسپتال میں داخل کروانے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ صحتیاب ہو سکیں اور ہم ان کے سالانہ ٹیسٹ بھی کروا سکیں۔

شتروگھن سنہا کے بیٹے نے اپنے بیان میں ان خبروں کی تردید بھی کی جن میں کہا جارہا تھا کہ شتروگھن سنہا کی سرجری ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہ اسپتال میں داخل ہیں۔

مزید پڑھیں: نئی نویلی دلہن سوناکشی سنہا کے حمل کی خبریں سرگرم

لو سنہا نے مزید کہا کہ میں روزانہ کی بنیاد پر اسپتال جارہا ہوں، میرے والد کی کوئی سرجری نہیں ہوئی، اُنہیں صرف وائرل بخار ہوا ہے۔

واضح رہے کہ 28 جون کو سوناکشی سنہا اور اُن کے شوہر ظہیر اقبال کو ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

مذکورہ ویڈیو کے بعد، بھارتی میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ اداکارہ حاملہ ہیں، تاہم حقیقت اس کے برعکس تھی، وہ دراصل اپنے بیمار والد کی عیادت کے لیے اسپتال گئی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔