فرانس میں 2000 سال قبل دفنائے گئے 28 گھوڑے دریافت
گھوڑوں کو 100 قبل مسیح سے 100 عیسوی کے درمیان دفنایا گیا ہوگا، ماہرین
فرانس میں ماہرین آثار قدیمہ نے نو قبریں دریافت کی ہیں جن میں 28 گھوڑوں کے کنکال (skeleton) ملے ہیں جو تقریباً 2000 سال قبل دفن کے گئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ قبریں وسطی فرانس میں واقع علاقے Villedieu-sur-Indre میں دریافت ہوئی ہیں۔
گھوڑوں کی ہڈیوں کو ریڈیو کاربن کے عمل سے گزارا گیا جس سے ماہرین کو پتہ چلا کہ ان گھوڑوں کو 100 قبل مسیح سے 100 عیسوی کے درمیان دفنایا گیا ہوگا۔
ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا تھا کہ ان تمام گھوڑوں کو ان کی موت کے فوراً بعد ہی ایک ہی وقت میں دفن کیا گیا تھا۔ ان گھوڑوں کی قبروں کے درمیان ایک اور قبر دریافت ہوئی ہے لیکن اس میں دو درمیانے سائز کے کتے ہیں۔
۔ماہرین آثار قدیمہ نے ابھی تک باقی قبروں کی مکمل کھدائی نہیں کی ہے تاہم وہ پہلے ہی سطح پر دکھائی دینے والی کھوپڑیوں اور ہڈیوں سے کل 28 گھوڑوں کی شناخت کر چکے ہیں۔