کینیڈا کے آسمان پر پراسرار پیلی روشنیوں کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  منگل 2 جولائی 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

ونی پیگ، مینی ٹوبا: کینیڈا میں ایک جوڑے کی کہانی انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مقامی دریائے ونی پیگ کے اوپر دو چمکتے ہوئے غیرمرئی مخلوق (ایلیئنز) کے پراسرار جہاز دیکھے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹن اسٹیونسن اور ان کی اہلیہ ڈینیئل ڈینیئلز اپنی گاڑی میں فورٹ الیگزینڈر سے گزر رہے تھے جب انہوں نے آسمان پر پراسرار پیلی روشنیوں کو جگمگاتے ہوئے دیکھا۔

سورج کی طرح چمکدار چیزیں بادل کے پیچھے غائب ہونے سے پہلے دریا کے اوپر جنوب میں اڑتی ہوئی دیکھی گئیں۔


جوڑے نے اس تجربے کو اس طرح بیان کیا جیسے وہ کسی سائنس فکشن فلم کا حصہ ہوں جس میں اشیاء آسمان میں آگ کی طرح انتہائی روشن دکھائی دیتی ہیں۔

جسٹن نے فوٹیج ریکارڈ کرنا شروع کی اور سوچا کہ کیا وہ کسی اجنبی مخلوق کا مشاہدہ کر رہے ہیںَ۔ جسٹن نے ویڈیو کو فیس بک پر شیئر کیا جس میں کیپشن لکھا ہے کہ آخر یہ ہے کیا؟

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔