چین قومی سلامتی سے متعلق حکومت نے انٹرنیٹ کے قوانین مزید سخت کردیے

انٹرنیٹ صارفین جاسوسی سیٹلائٹس کے بارے میں بھی معلومات آن لائن پوسٹ کرنا بند کردیں، وزارت قومی سلامتی


ویب ڈیسک July 01, 2024
[فائل-فوٹو]

چین کی وزارت برائے ریاستی سلامتی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک کے جاسوسی سیٹلائٹس اور قومی سلامتی کی تنصیبات کے بارے میں معلومات آن لائن پوسٹ کرنا بند کردیں۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق، وزارت نے انٹرنیٹ استعمال کرنے والے شہریوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ نقشوں پر فوجی تنصیبات کے مقام کو نشان زد کرنے اور آن لائن فورمز میں فوجی موضوعات پر بحث کرنا بند کردیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان سب کی وجہ سے غیر ملکی قوتوں کے لیے چین کے بنیادی رازوں میں جھانکنے کے لیے ایک کھڑکی کھُل گئی ہے جس سے قومی سلامتی کو چیلنجز اور خطرے درپیش ہیں۔

واضح رہے کہ چین میں انٹرنیٹ سے متعلق حکومت کی جانب سے سخت قواعد و ضوابط لاگو کیے جارہے ہیں۔ وزارت کی جانب سے مذکورہ بالا ہدایت سے پہلے، چین میں سوشل میڈیا کے بڑے پلیٹ فارمز جیسے WeChat، Douyin اور Weibo نے پہلے ہی نفرت انگیز تقاریر کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔

کریک ڈاؤن کا فیصلہ اس واقعے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں سوزو شہر میں ایک جاپانی اسکول میں بچوں کو لے جانے والی بس پر ایک شخص نے چاقو سے حملہ کیا تھا جس میں ایک بس اٹینڈنٹ ایک جاپانی فیملی کا دفاع کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |