مچھلی کا تیل نقصان دہ یا فائدہ مند
سپر مارکیٹوں یا آن لائن اسٹورز جیسے ایمیزون وغیرہ سے فروخت ہونے والے اکثر مچھلی کے تیل خالص نہیں ہوتے
مچھلی کا تیل اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کا بہترین ذریعہ ہے جو کہ امراض قلب کے خطرے کو کم کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
تاہم ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ مچھلی کے تیل کا باقاعدہ استعمال فالج اور بےقاعدہ دھڑکنوں کے خطرے کو بہتر قلبی صحت والے افراد میں بھی بڑھا سکتا ہے۔
نیشنل جیویش ہیلتھ میں ماہر امراض قلب ڈاکٹر اینڈریو فری مین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مچھلی کا تیل بہت کم تجویز کیا جاتا ہے اور یہ پیشہ ورانہ طبی سوسائٹی کے رہنما اصولوں میں سے کسی میں بھی درج نہیں ہے اور پھر بھی زیادہ تر لوگ یہ لیتے ہیں۔
مزید برآں سپر مارکیٹوں یا آن لائن اسٹورز جیسے ایمیزون وغیرہ سے فروخت ہونے والے اکثر مچھلی کے تیل کے پروڈکٹس خالص اور ایک جیسے نہیں ہوتے جبکہ اس کے علاوہ وہ دیگر دھاتوں جیسے مرکری سے آلودہ بھی ہوتے ہیں جو مچھلیوں میں پایا جاتا ہے۔
تاہم دوسری جانب نئی تحقیق میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ مچھلی کے تیل کا استعمال کرنے والے دل کی بیماری میں مبتلا افراد میں بےقاعدہ دھڑکنون سے ہارٹ اٹیک تک جانے کا خطرہ 15 فیصد کم پایا گیا اور جن مریضوں نے باقاعدگی سے تیل استعمال کیا تو ان میں ہارٹ اٹیک سے موت کا خطرہ 9 فیصد کم پایا گیا۔