کراچی میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر بحال نہ ہونے سے گرمی کی شدت برقرار

ہوا میں نمی کا تناسب زائد رہنے کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہو رہی ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک July 01, 2024
فوٹو: فائل

شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال مکمل طور پر بحال نہ ہوسکیں جس کے باعث گرمی کی شدت برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب زائد رہنے کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہو رہی ہے، آج زیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

کراچی کا موسم آج بھی گرم و مرطوب رہنے اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن بھر 15 سے 25 کلومیٹر کی رفتار سے مغربی، شمال مغربی اور جنوب مغربی ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ اگلے 24 گھنٹوں میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر بحال ہونے کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔