اسلام آباد پشاور موٹر وے ایم ون پر چلنے والی گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں اضافہ

کار کا ٹول ٹیکس 240 روپے سے بڑھا کر 350 روپے کر دیا گیا، این ایچ اے


ویب ڈیسک July 01, 2024
(فوٹو: فائل)

این ایچ اے نے اسلام آباد سے پشاور موٹر وے ایم ون پر چلنے والی گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے مطابق موٹروے ایم ون پر چلنے والی کار کا ٹول ٹیکس 240 روپے سے بڑھا کر 350 روپے کر دیا گیا۔

جی ایم ریونیو کے مطابق ویگن کا 400 روپے سے بڑھا کر 550 روپے جبکہ کوسٹر اور مزدا کا ٹول ٹیکس 550 روپے سے بڑھا کر 700 روپے کر دیا گیا۔

بس کا ٹول ٹیکس 790 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے، ٹرک کا ٹول ٹیکس 1040 روپے سے 1300 روپے کر دیا گیا اور ٹریلر کا پرانہ ٹول ٹیکس 1270 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔