لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 بھٹہ خشت مزدور قتل

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے، قتل ہونے والے مزدوروں کی شناخت ہوگئی


ویب ڈیسک July 01, 2024
(فوٹو: فائل)

لکی مروت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 3 بھٹہ خشت مزدوروں کو قتل کردیا۔


پولیس کے مطابق لکی مروت میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں فائرنگ کا نشانہ بننے والے 3 بھٹہ خشت مزدوروں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ پولیس نے جائے وقوع سے وشواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔


ابتدائی اطلاعات کے مطابق قتل کیے گئے مزدوروں کی شناخت صالح، فاروق اور نقیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔


یہ خبر بھی پڑھیں: خیبر پولیس نے تختہ بیگ چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا


بعد ازاں 3 مزدوروں کے قتل کے خلاف ان کے لواحقین اور اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے تاجہ زئی اڈہ میں لاشیں سڑک پر رکھ کر انڈس ہائی وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ مزدوروں کا کیا گناہ تھا کہ انہیں بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ حکومت ہمیں انصاف فراہم کرے اور قاتل کوئی بھی ہو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔


قبل ازیں خیبر پختونخوا کے علاقے تختہ بیگ چوکی پر دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جسے خیبر پولیس نے ناکام بنا دیا۔خیبر حملے میں روڈ پرمشترکہ ناکا بندی پر موجود ایک پولیس اور ایک ایف سی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں