پروٹین کیلئے گوشت کی بہترین متبادل غذائیں
ویسے یہ بات ذہن نشین رہے کہ گوشت میں دیگر غذاؤں کے مقابلے میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے
ویسے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ گوشت میں دیگر غذاؤں کے مقابلے میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے تاہم وہ افراد جو گوشت کھانا پسند نہیں کرتے، ان کیلئے درج ذیل غذائیں پروٹین کیلئے گوشت کا بہترین متبادل ہوسکتی ہیں۔
1) انڈے
انڈے پروٹین کا ایک بہترین ذریعہ ہیں۔ روزانہ ایک انڈا کھانا کافی فائدہ مند ہے تاہم اگر آپ کو ذیابیطس یا دل کی بیماری ہے تو آپ کیلئے ہفتے میں دو یا تین بار انڈے کھانا زیادہ فائدہ مند ہوسکتا ہے۔
2) خشک میوہ جات
خشک میوہ جات جیسے اخروٹ، بادام پروٹین، فائبر اور دل کے لیے صحت مند چکنائی سے بھرپور ہوتے ہیں۔ تاہم یاد رکھیں ان میں کیلوریز بھی زیادہ ہوتی ہیں اس لیے روزانہ کی بنیاد پر اس کی محتاط انداز میں مقدار مخصوص کریں۔ روزانہ مٹھی بھر خشک میوہ جات فائدہ مند ہو سکتے ہیں۔
3) پھلیاں
ان کے چھوٹے سائز پر کبھی مت جائیں۔ پھلیاں پروٹین، فائبر، کیلشیم، پوٹاشیم، میگنیشیم اور آئرن سمیت کئی اہم غذائی اجزاء سے بھری ہوتی ہیں۔
4) دہی
دہی پروٹین کے لیے ہی نہیں بلکہ اپنی لذت کیوجہ سے بھی کھائی اور پی جاتی ہے۔ یاد رکھیں کہ یونانی دہی میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جبکہ عام دہی میں کیلشیم زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ پروبائیوٹکس بھی اس میں موجود ہوتے ہیں۔