لاہور میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور میں سب سے زیادہ بارش قرطبہ چوک میں 110 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی


ویب ڈیسک July 01, 2024
فوٹو : ایکسپریس ڈیجیٹل

لاہور میں علی الصبح ہونے والی موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ موسم خوشگوار ہوگیا۔

موسلادھار بارش سے شہر بھر کی بیشتر شاہراہوں پر پانی کھڑا ہوگیا جس سے صبح دفاتر جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

لاہور میں سب سے زیادہ بارش قرطبہ چوک میں 110 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ جیل روڈ پر 48 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر 23 ملی میٹر، گلبرگ میں 76، لکشمی چوک میں 105، اپر مال پر 49، مغلپورہ میں 53، تاجپورہ میں 40، نشتر ٹاون میں 51، چوک نا خدا میں 48 اور پانی والا تالاب میں 72 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔



اس کے علاوہ فرخ آباد میں 30، گلشن راوی میں 61، اقبال ٹاون میں 33، سمن آباد میں 41 اور جوہر ٹاون میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے واسا، ایل ڈبلیو ایم سی اور بلدیہ عظمیٰ ملازمین کو نکاسی آب کے لیے اپنی اپنی زمہ داریاں پوری کرنے کی ہدایات کی۔

ایم ڈی واسا غفران احمد نے فوری طور پر آپریشن اسٹاف کو نکاسی آب کے لیے فیلڈ میں پہنچنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ واسا افسران بھی اپنے اپنے علاقوں میں بارش کے پانی کے انخلا کے لیے فیلڈ میں ڈیوٹیاں سسنبھالیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ دو تین روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں